آئندہ انتخابات میں (ق) لیگ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی: ناصر گجر
لاہور (پ ر) (ق) لیگ کے رہنما ناصر رمضان گجر نے کہا کہ انشاءاللہ آئندہ انتخابات میں ق لیگ بھرپور شرکت کرے گی اور بھاری اکثریت سے جیتے گی اور پنجاب سمیت ملک بھر میں حکومت بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ حکومت سازی میں (ن) لیگ کہیں نظر نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کے فنڈز غریب عوام کے خون پسینے کی کمائی تندوروں میں جھونک دی گئی۔