• news

نیسپاک نے اندرون و بیرون ملک 3300 منصوبے مکمل کئے

اسلام آباد (اے پی پی) نیشنل انجینئرنگ سروسز پاکستان (نیسپاک) اندرون ملک اور بیرون ملک 3300 منصوبوں پر کام کرچکی ہے جن میں سے دنیا بھر کے 36 ممالک کے 470 منصوبے بھی شامل ہیں۔ نیسپاک اب تک مشرقی وسطیٰ، افریقہ، ایران، افغانستان اور ترکی میں مختلف منصوبوں پر کام کرچکی ہے۔ نیسپاک کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس وقت کمپنی مختلف نوعیت کے 400 منصوبہ جات پر کام کر رہی ہے جن میں 75 بیرون ممالک کے منصوبے بھی شامل ہیں۔ نیسپاک بین الاقوامی سطح پر امداد فراہم کرنے والے اداروں کے منظور کردہ کنسلٹنٹس کے پینل میں شامل ہے جن میں کویت فنڈ برائے عرب اکنامک ڈویلپمنٹ، عالمی بنک، ایشیائی ترقیاتی بنک، اسلامی ترقیاتی بنک، کینیڈین انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایجنسی، اقوام متحدہ کا ادارہ برائے خوراک وزراعت اور یونائیٹڈ نیشنز ڈویلپمنٹ وغیرہ پروگرام شامل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن