سندھ میں 24 ہزار سے زائد بےروزگار نوجوانوں کو فنی و پیشہ ورانہ تربیت کی فراہمی
اسلام آباد (اے پی پی) نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) اورسندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ایس ٹیوٹا) کے باہمی اشتراک سے صوبے میں 24 ہزار سے زائد بےروزگار نوجوانوں کو فنی و پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جاچکی ہے جن میں سے 15 ہزار400 مرد اور8 ہزار600 خواتین شامل ہیں، بےروزگار نوجوان طبقے کو فنی و پیشہ ورانہ تربیت صدر مملکت کے فنی مہارت پروگرام اور وزیراعظم کے خصوصی ہمدرد پاکستان پروگرام کے تحت فراہمی کی جا رہی ہیں، جس کے تحت دونوں تربیت نوجوان طبقے سے کوئی فیس یا دیگر اخراجات وصول نہیں کئے جاتے بلکہ دوران تربیت انہیں 2000 روپے کا وظیفہ دیا جاتا ہے۔