• news

پیپلز پارٹی نے روٹی‘ کپڑا‘ مکان کے نعرے پر عمل کر دیا: ثمینہ گھرکی

لاہور (خبر نگار+لیڈی رپورٹر) وفاقی وزیر و پیپلزپارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا کہ ہم نے اپنے دور حکومت میں عوامی فلاحی منصوبے بنا کر اور بے نظیر انکم سپورٹ کے ذریعے غریبوں کو اپ گریڈ کرکے کافی حد تک عوام کو روٹی کپڑا اور مکان فراہم کرنے کے اپنے نعرے پر عمل کردیا اور الیکشن کے وقت عوام سے کئے گئے وعدوں کو بھی کافی حد پورا کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم طاقت کا سرچشمہ ہمیشہ عوام کو سمجھتے ہیں اسی لئے عوام ہمیں اپنے ووٹ کی طاقت سے منتخب کرتے ہیں ہم نے کبھی بھی آمریت کا سہارا لینے کی کوشش نہیں کی بلکہ آمریت کا ہردور میں ڈٹ کر مقابلہ کیا ۔آمروں نے پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی بڑی کوشش کی لیکن خود ہی ختم ہو گئے اور اللہ کے فضل سے پیپلز پارٹی حکومت میں بھی ہے اور عوام کی خدمت بھی کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری مفاہمت کی سیاست کے بانی ہیں ان کی اس پالیسی کے اب مخالفین بھی معترف ہو چکے ہیں جو پیپلز پارٹی کی ایک بڑی کامےابی ہے۔ تاہم ہم ےہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہماری مفاہمتی سیاست کو کمزوری نہ سمجھا جائے ہمیں جمہوریت کو بچا نے کےلئے آخری حد تک بھی جانا پڑا تو اس سے بھی گریز نہیں کریںگے ۔

ای پیپر-دی نیشن