مسلم لیگ (ن) کی ایم این اے سبین رضوی کا استعفیٰ منظور
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) رکن قومی اسمبلی سبین رضوی کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی سبین رضوی نے دوہری شہریت کے بارے میں حلف نامہ جمع نہیں کرایا تھا۔ ان کا استعفیٰ مزید کارروائی کیلئے الیکشن کمشن کو بھجوا دیا گیا۔ سبین رضوی نے کہا کہ استعفیٰ ذاتی وجوہات پر دیا۔