افغانستان کو خبردار کرتا ہوں ‘ پاکستان میں دراندازی بند کر دے : رحمن ملک
چترال (نوائے وقت نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ افغانستان کو خبردار کرتا ہوں کہ وہ پاکستان میں دراندازی بند کردے۔ مولوی فضل اللہ اور فقیر اللہ افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان میں دہشت گردی کرا رہے ہیں۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ ایک بھی پاکستانی شہید ہوا تو خفیہ آپریشن کے ذریعے ان دہشت گردوں کو افغانستان سے اٹھوالیں گے۔ آئندہ افغانستان کی جانب سے کوئی کارروائی کی گئی تو پاکستان بھی اس کا جواب دیگا۔ بے نظیر بھٹو قتل کیس کے سلسلے میں بہت سی تفصیلات اپنی کتاب میں بیان کروں گا۔ کئی چہرے بے نقاب ہوں گے۔