پریمیئر فٹ بال لیگ، پی آئی اے نے نیشنل بنک کو شکست دیدی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیراہتمام 9 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ کے مزید ایک میچ کا فیصلہ ہو گیا۔ پی آئی اے نے نیشنل بنک کو ایک کے مقابلے تین گول سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے شاکر لاشاری نے دو جبکہ نثار اﷲ نے ایک گول کیا۔ نیشنل بنک کی جانب سے واحد گول محمد آصف نے کیا۔