• news

ٹی 20 میچز کی سیکورٹی انتہائی سخت‘ قذافی سٹیڈیم میں مزید 300 اہلکار تعینات کرنیکا حکم


لاہور (نامہ نگار) لاہور پولیس نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچز کے موقع پر دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کی اطلاعات کے پیش نظر سکیورٹی ریڈ الرٹ کر دی۔ اس سلسلہ میں سی سی پی او لاہور محمد اسلم ترین اور ڈی آئی جی آپریشنز محمد طاہر رائے نے سکیورٹی انتظامات چیک کرنے کیلئے قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا۔ انہوں نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچز کے موقع پر سکیورٹی کیلئے مزید تین سو اہلکاروں کی تعیناتی کا حکم دیا۔ انہوں نے مختلف پوائنٹس پر سکیورٹی انتظامات چیک کئے اور تمام انٹری پوائنٹس پر سکیورٹی چیکنگ کو تین لیئر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ میچز دیکھنے کیلئے آنے والے شہریوں کو میٹل ڈیٹیکٹر‘ واک تھرو گیٹس اور فزیکل سرچ کے مرحلوں سے گزارنے کے بعد سٹیڈیم میں آنے دیا جائے۔ گاڑیوں اور موٹرسائیکلیوں کی پارکنگ کے وزٹ کے دوران سی سی پی او نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی موٹرسائیکل یا گاڑی بغیر چیک کئے پارکنگ میں کھڑی نہ ہونے دی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن