بھارتی عدالت کا اداکار سلمان خان کو نوٹس
ممبئی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی عدالت نے اداکار سلمان خان کو نوٹس جاری کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان 27دسمبر کو عدالت میں پیش ہوں گے۔ سلمان خان کو نوٹس 2002ءکے ٹریفک حادثے میں ایک شخص کی ہلاکت کیس میں جاری کیا گیا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ سلمان خان نے کہا میں جھوٹے ثبوت پیش کئے۔ عدالت نے باندرہ پولیس سٹیشن کے سینئر انسپکٹر کو بھی طلب کر لیا۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ پولیس نے سلمان خان کو بچانے اور کیس کو طول دینے کے لئے جھوٹے ثبوت پیش کئے تھے۔