• news

پاکستانی فلم انڈسٹری کا بحران شدت اختیار کر گیا


لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان فلم انڈسٹری کا بحران شدت اختیار کر گیا۔ سال 2012ءختم ہونے کے قریب ہے مگر ابھی تک صرف پاکستان کی صرف 6 فلمیں ریلیز ہوئیں اور سال کے اختتام تک مزید کسی پاکستانی فلم کی ریلیز کا اعلان نہیں کیا گیا۔ یاد رہے کہ پاکستان کی فلم تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ ایک سال میں اتنی کم تعداد میں فلمیں ریلیز ہوئی ہیں۔ اس کے مقابلے میں بھارت کی 50 کے قریب فلمیں ریلیز ہوئی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن