پیپلزپارٹی اور ق لیگ سے اتحاد کے باوجود نظریات پر سمجھوتہ نہیں کرینگے: فضل کریم
لاہور (خصوصی نامہ نگار) صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے پیپلزپارٹی اور ق لیگ سے اتحاد کے باوجود نظریات پر سمجھوتہ نہیں کرینگے اور حکومت کے غلط فیصلوں اور پالیسیوں کی مخالفت کرتے رہیں گے، کراچی میں امن کے لئے سیاسی مصلحتوں کو چھوڑنا ہو گا، دہشت گردوں کے سامنے ریاست کا بے بس ہونا المیہ ہے۔ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ علاقائی اور عالمی سطح پر مثبت تبدیلیوں کی نوید ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن پیر خالد سلطان قادری کی قیادت میں ملاقات کرنے والے علماءو مشائخ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فضل کریم نے کہا امریکہ کراچی میں جتنا بڑا قونصل خانہ تعمیر کر رہا ہے وہاں ایک بٹالین فوج ٹھہر سکتی ہے۔