• news

کالاباغ ڈیم: چاروں صوبائی نمائندے مشترکہ مفادات کونسل میں حل نکالیں

لاہور (خبر نگار) کالاباغ ڈیم اور دیگر آبی ذخیرے تعمیر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ کالاباغ ڈیم تمام صوبوں کے اتفاق رائے سے ہی بن سکتا ہے۔ مشترکہ مفادات کونسل میں چاروں صوبوں کے نمائندوں کو اکٹھے بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالنا چاہئے۔ ورنہ آنے والے دنوں میں پانی کا شدید بحران بپا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شوکت بسرا اور وزیراعظم کے مشیر چودھری اسلم گل نے نوائے وقت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کےا۔ شوکت بسرا نے کہا آبی وسائل کی شدید کمی پیدا ہو رہی ہے۔ جسے دور کرنے اور سستی بجلی پیدا کرنے کیلئے ڈیموں کی تعمیر ضروری ہے۔ زمینی حقائق دیکھتے ہوئے کالاباغ ڈیم کی تعمیر کیلئے اتفاق رائے ضروری ہے۔ اسلم گل نے کہا کہ کالاباغ ڈیم کی تعمیر تبھی ممکن ہو سکے گی جب چاروں اسمبلیاں اس کے حق میں قراردادیں منظور کر لیں گی۔ 

ای پیپر-دی نیشن