نگہت اورکزئی اور افتخارخان جھگڑا آج پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کریںگے
پشاور (بیورو رپورٹ) مسلم لیگ (ق)کی خاتون رکن خیبر پی کے اسمبلی نگہت اورکزئی اور تحریک انصاف کے رہنما افتخار خان جھگڑا آج منگل کے روز پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریںگے۔ اس سلسلہ میں دو مختلف تقاریب منعقد ہوںگی۔ پہلی تقریب صبح ساڑھے دس بجے منعقد ہوگی، دوسری تقریب ڈیڑھ بجے پشاورکے علاقہ جھگڑا میںہوگی جس میں پیپلز پارٹی سے ناراض ہوکر تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرنے والے افتخار خان جھگڑا واپس پی پی پی میںشامل ہونے کا اعلان کریںگے۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر انور سیف اللہ خان سمیت پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود ہوںگے۔ تقریب میں وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک، رکن قومی اسمبلی فریال تالپور اور قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی کی شرکت بھی متوقع ہے ۔