چارسدہ: 55 سالہ شخص بارات سے چند گھنٹے قبل دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق
چارسدہ (آئی این پی) عمرزئی میں 55 سالہ شخص بارات سے چند گھنٹے پہلے شادی کا سہرہ سجانے کی حسرت دل میں لئے دارفانی سے کوچ کر گیا۔ شادی کاگھر ماتم کدہ بن گیا۔ شادی کیلئے پکنے والا کھانا فاتحہ خوانی کے لئے آنے والے لوگوں کو کھلایا گیا۔ رفعت کی پہلی شادی کی تقریب جاری تھی کہ دل کا دورہ پڑنے سے دنیا سے رخصت ہوگیا۔ بعدازاں اس کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔