• news

یوکرائن کے صدر نے وزیراعظم میکولا آزروف کا استعفیٰ منظور کرلیا

کیف (اے پی پی) یوکرائن کے صدر ویکٹرنیاکووچ نے وزیراعظم میکولا آزروف اور تمام حکومتی ارکان کا استعفیٰ منظور کرلیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بات صدارتی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے صدر سے استعفیٰ منظور کرنے کا کہا تھا جسے صدر نے منظور کر لیا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ تمام وزراءنئی حکومت کے قیام تک عارضی طور پر اپنی سیٹوں پر رہیں گے۔ واضح رہے یوکرائن کے قوانین کے مطابق جب بھی وزیراعظم استعفیٰ دیتا ہے تو اس کے ہمراہ حکومتی اراکین کو بھی اپنے عہدوں سے استعفیٰ دینا پڑتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن