• news

حریت قیادت کے جامع اتفاق کے بغیر دورہ پاکستان مفید نہیں ہو گا : صلاح الدین

سرینگر (کے پی آئی) متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین نے متحدہ پروگرام اور مشترکہ لائحہ عمل کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حرےت قیادت کے جامع اتفاق کے بغیر کسی رہنما کا دورہ پاکستان نتیجہ خیز اور مفید نہیں رہے گا۔ بھارت مسئلہ کشمیر حل کرنے میں مخلص نہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ افضل گورو کو پھانسی دینا بھارت کو مہنگا پڑے گا۔ اےک انٹرویو مےں صلاح الدین نے کہا کہ جب سیاسی قائدین الگ الگ فورموں میں رہ کر بھی ایک آواز بن جائیں تو بھارت ، پاکستان اور عالمی برادری میں انکی بات کا وزن ہوگا، ورنہ نہیں۔ جب تک حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوں اور ان سے باہر بیٹھے قائدین باہمی اتفاق رائے کے ذریعے متحدہ پروگرام اور مشترکہ لائحہ عمل مرتب نہ کریں، تب تک حریت پسند لیڈران کا مجوزہ دورہ پاکستان مفید ثابت نہیں ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن