عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے کھلاڑیوں کو زیر غور لائینگے: اقبال قاسم
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کر کٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے چیئر مین سابق ٹیسٹ کر کٹر اقبال قاسم نے کہا ہے کہ دورہ بھارت کے لئے ٹیم کی سلیکشن کے لئے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے، قومی ٹونٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں عمدہ کار کردگی کا مظاہرہ کر نے والے تمام کھلاڑیوں کو زیر غور لایا جائے گا، نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میںنیشنل بنک گولڈکپ ہاکی ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اقبال قاسم نے کہا کہ قومی کھیل ہاکی کے فروغ کے لےے نیشنل بنک اپنا کردار ادا کرتا رہے گا اس ٹورنامنٹ میں کئی باصلاحیت کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ دورہ بھارت کے حوالے سے قومی کر کٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر نے کہا کہ اس اہم ٹور کے لئے ہم نے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے سابق کپتان محمد یوسف سمیت ایسے تمام کھلاڑی جو کہ اس ٹورنامنٹ میں ایکشن میںہیں اور عمدہ کا ر کردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں کو سلیکشن کے لئے زیر غور لایا جائے گا۔ عبدالرزاق اور رضا حسن کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ مکمل فٹ نہیں ہیں اس لئے حتمی ٹیم کا انتخاب کر نے سے قبل ان کی فٹنس کا جائزہ بھی لینا ہوگا۔ امید ہے کہ آٹھ دسمبر تک ٹیم کو حتمی شکل دینے میںکامیاب ہو جائیں گے،دورہ بھارت میں دونوں ٹیموں کے مابین اچھا مقابلہ یکھنے کو ملے گااور جو ٹیم عصاب پر قابو رکھے گی کامیابی اسی کا مقدر بنے گی۔