قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ، آج کے میچز
لاہور ( سپورٹس رپورٹر)فیصل بینک قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میںآج میں6 میچ کھیلے جائیں گے ۔پہلا میچ کراچی زیبراز اور ایبٹ آباد فالکنز کے درمیان صبح ساڑھے نو بجے‘دوسرا لاہور ایگلز اور بہالپور سٹیگز کے درمیان ایک بج کر پندرہ منٹ پر ‘تیسرا سیالکوٹ سٹالینز اور ملتان ٹائیگرز کے درمیان ساڑھے نوبجے‘چوتھا ایک بج کر پندرہ منٹ پر لاہور لائنز اور کوئٹہ بیئرز کے درمیان کھیلا جائے گا ۔پانچواں میچ فیصل آباد وولوز اور پشاور پینتھرز کے درمیان بارہ بجے جبکہ چھٹا میچ راولپنڈی ریمز اور حیدرآباد ہاکس کے مابین چار بجے شام کھیلا جا ئے گا۔