• news

کپتانی پر جھگڑا‘ لاہور لائنز کرکٹ ٹیم میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

  لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں میں سب سے مضبوط میزبان لاہور لائنز ٹیم میں اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ کو لاہور ٹیم کی قیادت سونپے جانے پر کئی کھلاڑی لاہور ریجن کے فیصلے سے ناخوش ہیں۔ اکثر کھلاڑی محمد حفیظ سے بات کرنے سے بھی گریزاں ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور ریجن کی سفارش پر محمد یوسف کو لاہور لائنز کا کپتان مقرر کیا گیا تھا لیکن حفیظ کے آنے کے بعد وہ رضا کارانہ طور پر پہلے میچ میں ہی قیادت سے دستبردار ہو گئے تاہم اگلے تینوں میچوں میں وہ کھیلنے کے لیے ہی نہیں آئے۔اختلافات کی بنا پر محمد حفیظ جنہوں نے بھارت کے خلاف میچوں میں اننگز کا آغاز کرنا ہے قومی ٹی ٹونٹی کے چار میں سے تین میچوں میں بیٹنگ کرنے ہی میدان میں نہیں آئے جس کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ محمد حفیظ دورہ بھارت سے قبل اپنے اوپر ناقص کارکردگی کا ٹیگ نہیں لگوانا چاہتے جیسے شاہد آفریدی کی کارکردگی سب کے سامنے واضح ہے۔ محمد حفیظ نے ٹورنامنٹ میں صرف ایک میچ کھیلا جس میں انہوں نے 53 رنز بنائے تھے۔ 

ای پیپر-دی نیشن