• news

قومی انڈر 19 ویمن کرکٹ چیمپئن شپ میں مزید 4 میچوں کا فیصلہ

 لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی انڈر 19 ویمن کرکٹ چیمپئن شپ 2012ءمیں مزید چار میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ کنٹری کلب مریدکے میں جاری چیمپئن شپ میں گذشتہ روز پہلے میچ میں اسلام آباد نے حیدر آباد ٹیم کو 133 رنز سے ہرا دیا۔ اسلام آباد نے پہلے کھیلتے ہوئے 1 وکٹ کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔ جواب میں حیدر آباد کی پوری ٹیم صرف 16 کے سکور پر ڈھیر ہو گئی۔ ہما نے چار اور ڈانیا نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ دوسرے میچ میں سیالکوٹ نے کوئٹہ کو 57 رنز سے مات دیدی۔ سیالکوٹ نے ایک وکٹ پر 129 رنز بنائے جواب میں کوئٹہ کی ٹیم 8 وکٹوں پر 72 رنز ہی بنا سکی۔ تیسرے میچ میں ملتان نے ایبٹ آباد کو 90 رنز سے مات دی۔ ملتان کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 133 رنز بنائے جواب میں کوئٹہ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 43 رنز بنا سکی۔ چوتھے میچ میں راولپنڈی نے پشاور کے خلاف چھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ اس میچ میں پشاور کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے تمام وکٹوں کے نقصان پر 71 رنز بنائے۔ جواب میں راولپنڈی کی ٹیم نے ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن