• news

ٹیسٹ رینکنگ: جنوبی افریقی ٹیم سرفہرست‘ یونس خان دسویں‘ سعید اجمل کی چوتھی پوزیشن

دبئی (آئی این پی) انٹرنےشنل کرکٹ کونسل نے ٹےسٹ کرکٹ کی نئی عالمی درجہ بندی جاری کردی ۔ جنوبی افریقی ٹیم نے پہلی پوزیشن برقرار رکھی۔ آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے۔ اگر بھارتی ٹیم کولکتا اور ناگپور میں انگلینڈ کو شکست دینے میں کامیاب رہے تو آسٹریلین ٹیم دوسری پوزیشن پر جا پہنچے گی۔ پاکستان چوتھی اوربھارت پانچویں پوزیشن پر ہے۔سری لنکا چھٹے،ویسٹ انڈیزساتویں ،نیوزی لیںڈ آٹھویں اور بنگلہ دیش نویں نمبر پر ہے۔ بیٹنگ میں ویسٹ انڈیز کے شیونارائن چندپال پہلے‘ آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک دوسرے‘ جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ تیسرے‘ سری لنکا کے کمار سنگا کارا چوتھے‘ انگلینڈ کے الیسٹر کک پانچویں‘ جنوبی افریقہ کے جیک کیلس چھٹے‘ ابراہم ڈیویلیئر ساتویں‘ انگلینڈ کے کیون پیٹر سن آٹھویں ‘ کیوی کپتان راس ٹیلر نویں اور پاکستان کے یونس خان دسویں نمبر پر براجمان ہیں جبکہ اظہر علی ٹاپ ٹین سے خارج ہوگئے ۔ باﺅلنگ میں جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین پہلے سری لنکا کے رنگانا ہیراتھ دوسرے‘ جنوبی افریقہ کے ویرنن فلینڈر‘ تیسرے‘ پاکستان کے سعید اجمل ایک درجے کی تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر جا پہنچے‘ بھارت کے پراگیان اوجا پانچویں‘ انگلینڈ کے گریم سوان چھٹے‘ جنوبی افریقہ کے مورنی مورکل ساتویں‘ آسٹریلیا کے بین ہیلفن ہاس آٹھویں‘ پیٹر سڈل نویں اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دسویں نمبر پر ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن