• news

انسان ناخوشگوار، خوشگوار واقعات سے بہت کچھ سیکھتا ہے : نور

لاہور (این این آئی) نامور اداکارہ و کمپیئر نور نے کہا ہے کہ بیٹی کی پیدائش کے بعد زندگی میں بڑی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں‘ ہمیشہ سچ بولتی ہوں چاہے اسکی جتنی بڑی قیمت ہی کیوں نہ چکانی پڑے‘ محبت، دولت اور شہرت میں سے محبت میری پہلی ترجیح ہے۔ ایک انٹر ویو میں نور نے کہا کہ ایک لڑکی کی شادی ہوتی ہے تو اسکی نئی زندگی کا آغاز ہوتا ہے لیکن جب وہ ماں بنتی ہے تو زندگی میں مزید خوشگوار تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ناخوشگوار اور خوشگوار واقعات ہر کسی کی زندگی کا لازمی حصہ ہوتے ہیں اور ان سے انسان بہت کچھ سیکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ٹی وی کے اداکاروں میں ثانیہ سعید اور فلم انڈسٹری میں میرا بہت پسند ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن