جونی ملک کی پشتو فلم ”باڈی گارڈ“ تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ گئی
لاہور (کلچرل رپورٹر) فلمساز جونی ملک ”باڈی گارڈ“ کے نام سے پشتو فلم بنا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فلم تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ فلم کے ہدایت کار ارشد خان ہیں۔ کاسٹ میں شاہد خان ماہ نور، جہانگیر جان اور آصف خان شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فلم فروری کے شروع میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔