فلموں کی تشہیر کیلئے سینما مالکان کو خصوصی رعایت دی جائے: ڈی سی او لاہور
لاہور(خبر نگار)ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن آفےسر لاہور نورالامین مینگل نے کہا ہے کہ ضلعی حکومت لاہور سینما انڈسٹری کے فروغ کے لےے ہر ممکن اقدامات کرے گی اور شہر کے سینما گھروں میں فلموں کی تشہیر کے لےے ضلعی حکومت لاہور خصوصی رعاےت فراہم کرے گی ۔انہوں نے ڈائریکٹر اشتہارات پی ایچ اے کو ہداےت کی کہ وہ فلموں کی مناسب تشہیر کے لےے سینما مالکان کو سٹےمرز اور بےنرز پر 25فیصد خصوصی رعاےت دی جائے تاکہ فلموں کی مناسب تشہیر کی جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نادر ہال میں سینما مالکان سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں سینئر ایڈمنسٹرےٹو آفےسر اسفند یار بلوچ، سٹاف آفےسر طارق زمان خان اور ضلعی حکومت کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام فلموں کو سنسر کرنے کے بعد سینما میں دکھاےا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سینما گھروں کو آئندہ 5سال کے لےے ٹےکس سے مستثنیٰ کرنے کے لےے وزیر اعلی پنجاب کو سمری بجھوائی جائے گی۔