• news

خادم اعلیٰ DPO نارووال کے ظلم سے نجات دلائیں

مکرمی! آپ کے روزنامے کی وساطت سے میں خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی خدمت میں عرض گزار ہوں کہ ہمارے گا¶ں کے رہائشی ایک جعل ساز شخص محمد رمضان ولد شاہ محمد نے جعل سازی اورسینہ زوری سے ہماری زرعی اراضی پر قبضہ کیا ہوا تھا اور جب ہم نے مذکورہ بالا شخص سے اپنی زرعی اراضی بذریعہ عدالت واہگزار کروائی۔ تو محمد رمضان ولد شاہ محمد اس بات کو وجہ عناد بنا کر متعدد بار نہ صرف ہماری فصل تباہ کر چکا ہے اور ہمارے عمر رسیدہ بزرگ مختار احمد کو شدید تشدد کا نشانہ بنا کر اس کا پھیپھڑہ ناکارہ کر دیا جو زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے اور آپریشن کے بعد میو ہسپتال میں زیر علاج ہے لیکن DPO نارووال سازباز ہونے کی وجہ سے متعدد مقدمات کے باوجود ملزمان کےخلاف کارروائی نہیں ہونے دے رہے۔ جس کی وجہ سے ملزمان نے میرے خاندان کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ جناب خادم اعلیٰ آپ سے پرزور اپیل ہے کہ میرے خاندان کو DPO نارووال کے ظلم سے نجات دلائیں تاکہ ہم ایک پرسکون زندگی بسر کر سکیں۔
(وحید مراد نگینہ ہا¶س مہر بشیر کالونی نیو بھوگیوالی (باغبانپورہ) لاہور 0332-4312648 )

ای پیپر-دی نیشن