• news

جنرل (ر) اسد درانی نے اصغر خان کیس فیصلہ کیخلاف نظرثانی کی اپیل کردی

اسلام آباد(ثناءنیوز)آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل (ر) اسد درانی نے اصغر خان کیس فیصلہ کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کردی۔ سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس کا 19 اکتوبر کو فیصلہ سناتے ہوئے حکومت کو سابق آرمی چیف اسلم بیگ، اسد درانی اور یونس حبیب کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔ ان افراد پر 1990ءمیں سیاستدانوں میں مبینہ طور پر رقوم تقسیم کرنے کا الزام تھا۔ اسد درانی نے موقف اختیار کیا کہ صدر کی جانب سے جو بھی حکم آیا اس پر عمل کیا گیا ان کا مزید کہنا ہے کہ وہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی رہ چکے ہیں اور ان کے خلاف کوئی بھی کارروائی کرنی ہے وہ 1952ءکے آرمی ایکٹ کے تحت ہو سکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن