• news

دوٹوک کہتا ہوں سرائیکی صوبہ بن کر رہے گا: گورنر کھوسہ

  ملتان (نوائے وقت رپورٹ) گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ دوٹوک الفاظ میں کہہ رہا ہوں کہ سرائیکی صوبہ بن کر رہے گا۔ ملتان ائرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کوئی ریاست بحال نہیں ہو سکتی یہ سب جانتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) سرائیکی صوبے کی سخت مخالف ہے، عوام محاسبہ کریں، لوگوں کو زرداری فوبیا ہو گیا ہے۔ نگران حکومت میں صدر صرف رسمی احکام دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن