• news

سعودی فرمانروا کی اپنے استاد سے بزلہ سنجی یہ مت بتائیے گا آخری مار آپ سے پڑی: شاہ عبداللہ

رےاض (اےن اےن آئی) سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین عبداللہ بن عبدالعزیز کی اپنے استاد عیسی الدباغ سے بزلہ سنجی پر مبنی ویڈیو کو سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر گزشتہ چند دنوں کے دوران ساڑھے تین ملین لوگ دیکھ چکے ہیں۔ لندن سے شائع ہونے والے عرب اخبار کی رپورٹ کے مطابق 54 سیکنڈ کے ویڈیو کلپ پر تین ہزار سے زائد افراد نے اپنے تبصروں کے ذریعے اظہار پسندیدگی کیا ہے۔شاہ عبداللہ اپنے استاد کا استقبال کرتے ہوئے خوشگوار موڈ میں کہتے ہیں کہ یہ مت بتایئے گا کہ آخری مار آپ سے پڑی، اس کے جواب میں عیسی الدباغ کہتے ہیں پیاروں کی مار کا مزا کشمش کھانے جیسا ہوتا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن