• news

ق لیگ کی نگہت اورکزئی اور تحریک انصاف کے افتخار جھگڑا پیپلز پارٹی میں شامل

پشاور (بیورو رپورٹ) ق لیگ کی رکن صوبائی اسمبلی نگہت اورکزئی اور تحریک انصاف کے رہنما افتخار جھگڑا پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔ نگہت اورکزئی نےکہا کہ مسلم لیگ ق کی مرکزی قیادت سے کوئی گلہ نہیں ہے۔ پاری میں صوبائی سطح پر کام کے سلسلے میں مشکلات کا سامنا رہا۔ دریں اثنا سابق صوبائی وزیر افتخار خان جھگڑا پاکستان تحریک انصاف سے مستعفی ہو کر دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ مجبوری کے باعث تحریک انصاف میں گیا تھا لیکن دل پیپلز پارٹی کے ساتھ تھا کسی عہدے کے لئے دوبارہ شامل نہیں ہو رہا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی خیبرپی کے کے صدر انور سیف اللہ نے کہا افتخار جھگڑا کو پی پی میں واپس آنے اور نگہت اورکزئی کی شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن