صدر زرداری 7 دسمبر کو ایران کا دورہ کرینگے: ترجمان ایوان صدر
اسلام آباد (آن لائن) ترجمان ایوان صدر فرحت اللہ بابر نے ایرانی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری 7 دسمبر کو ایران جائیں گے جہاں وہ ایرانی ہم منصب صدر محمود احمدی نژاد سے ملاقات میں باہمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کرینگے جبکہ میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر زرداری کا یہ دورہ دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ کیلئے انتہائی اہم ثابت ہوگا اور ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ اس دورے میں اہم ایجنڈا ہوگا جبکہ ممکنہ طور پر ایران اس منصوبے کیلئے پاکستان کو 250 ملین ڈالر دینے کا بھی اعلان کرےگا۔ رپورٹ کے مطابق صدر زرداری آئندہ دو ہفتوں میں فرانس، برطانیہ اور ترکی کا بھی دورہ کرینگے۔