فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے والے نہیں چاہتے کراچی میں امن قائم ہو: الطاف حسین
کراچی (نوائے وقت نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ بعض عناصر نہیں چاہتے کہ کراچی میں امن قائم ہو اسی لئے یہ عناصر فرقہ وارانہ قتل اور شرپسندی کی کارروائیاں کررہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہراشرفی سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ الطاف حسین نے حافظ طاہر اشرفی سے مولانا محمداسماعیل کے قتل کے واقعہ پر دلی تعزیت کی۔ ایم کیو ایم کے زیر اہتمام کراچی میں قیام امن، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اوربھائی چارے کے فروغ کیلئے ایک کل جماعتی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماو¿ں، تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام، مشائخ اور ذاکرین کو مدعو کیا جائے گا۔