• news

سنیٹر کامران مائیکل آج بھارت جائیں گے

لاہور (خصوصی نامہ نگار) اقلیتی املاک کی صوبائی تحفظ کمیٹی کے چیئرمین سنیٹر کامران مائیکل آج (بدھ) ایک ہفتہ کے دورے پر بھارت روانہ ہوں گے۔ سنیٹر کامران مائیکل اس دورے کے دوران نئی دہلی، آگرہ، جے پور اور اجمیر شریف جائیں گے۔ وہ مسلم لیگ (ن) کی نمائندگی کرتے ہوئے راجیہ سبھا اور لوک سبھاکے اراکین سے باہمی دلچسپی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن