مرکزی جمعیت اہلحدیث کے ہیڈ آفس کا گیس کنکشن منقطع
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سوئی ناردرن گیس نے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے ہیڈ آفس 106 راوی روڈ کا کنکشن کاٹ دیا۔ مرکزی ترجمان بابر فاروق کے مطابق کنکشن کاٹنے سے پہلے کوئی نوٹس نہیں دیا گیا۔ ترجمان نے سوئی گیس حکام سے گیس کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ جو بھی قانونی تقاضا ہے وہ ہم پورا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ سات روز سے گیس بند ہے۔ عملہ گیس میٹر بھی اتار کر لے گیا۔