پیپلز پارٹی اور اتحادیوں نے قوم کو مایوس کیا : حاجی عبدالرزاق
لاہور (پ ر) مرکزی جمعیت اہلحدیث کے رہنما اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی حاجی عبدالرزاق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں نے ملک و قوم کو مایوسی‘ انتشار اور بدامنی کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔ آئندہ انتخابات فیصلہ کن ہوں گے اور قوم کے مینڈیٹ کے مطابق آئندہ کا پاکستان تشکیل پائے گا۔ وہ انفنٹری روڈ پر ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔ حاجی عبدالرزاق نے کہا ہے مرکزی جمعیت اہلحدیث سنیٹر پروفیسر ساجد میر کی قیادت میں ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں آئندہ الیکشن کیلئے اتحاد کا فیصلہ کرے گی۔