• news

ڈیف ایشیا کرکٹ کپ‘ قومی سکواڈ کا اعلان


لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن نے دوسرے ایشیا کپ کے لیے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ذکاءاحمد ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دینگے۔ دیگر کھلاڑیوں میں نوید قمر، بلال اسلم، نبیل انجم، ندیم، ندیم ارشد، منظور علی، قیصر عباس، مبین، عدنان غنی، گوہر عثمان، نعیم بیگ، محمد شکیل، سید کومل اور محمد حسن شامل ہیں۔ پاکستان ڈیف ٹیم کے آفیشلز میں ظہیر الدین بابر منیجر، ندیم ظفر گوندل کوچ، تنویر احمد فزیو، مسز فرحت جنید، رضا رفیع عرفان معراج اور محمد وقاص شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن