سیموئلز کی سنچری، ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو تیسرا ون ڈے ہرا دیا
میرپور (اے پی پی) ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو تیسرے ایک روزہ میچ میں 4 وکٹوں سے شکست د یدی۔ بنگال ٹائیگرز کو سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔ ویسٹ انڈیز کے کپتان ڈیرن سمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ میزبان ٹیم 49.1 اوورز میں 227 رنز تک محدود رہی۔ محموداللہ 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ مشفق الرحیم 38 انعام الحق 33 تمیم اقبال 22 نعیم اسلام 4 ناصر حسین 6 مومن الحق 12 مشرفی مرتضی صفر، سوہاگ غازی 30 اور عبدالرزاق 3 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ سنیل نارائن چار کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ ویسٹ انڈیز کا آغاز اچھا نہ تھا۔کرس گیل ایک مرتبہ پھر ناکام رہے اور صرف 4 رنز بنا کر چلتے بنے۔ سیموئلز نے سنچری مکمل کی، انہوں نے 126 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کا سکور 222 تک پہنچا دیا اور مشرفی مرتضی کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے۔مہمان ٹیم نے ہدف6وکٹوں پر پورا کر لیا۔