ڈوپ ٹیسٹ :انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے 9 کھلاڑیوں سے میڈلز واپس لے لئے
لوزانے (نوائے وقت رپورٹ) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے چار کھلاڑیوں کے اعزازات چیمئپن لئے۔ بیلاروس، یوکرائن اور روس کے کھلاڑیوں نے اولمپکس 2004ءمیں میڈلز جیتے تھے۔ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے مطابق چاروں کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت ثابت ہوئے یوکرائن کے ژورے بیفونک کو شاٹ پٹ میں گولڈ میڈل، بیلاروس کی سرینا کوڈسکس تھرو میں کانسی کا تمغہ، رورس کی موتیلا ناتے کو خواتین شاٹ پٹ میں کانسی کا تمغہ اور بیلاروس کے ایوان سکھان کو سلور میڈیل واپس کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔