کولکتہ ٹےسٹ ،بھارت نے پہلی اننگز میں 7 وکٹوں پر 273 رنز بنا لئے
کولکتہ (آئی اےن پی)کولکتہ ٹےسٹ کے پہلے روز بھارت نے انگلینڈ کےخلاف پہلی اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز بنا لئے۔ بھارتی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سہواگ 23 رنز بنانے کے بعد رن آﺅٹ ہو گئے۔ 88 کے مجموعی سکور پر 16 کے انفرادی سکور پر چیتی شور پوجارا بولڈ ہو گئے، گوتم گھمبیر 117 کے مجموعی سکور پر 60 رنز بنا کر کیچ دے بیٹھے۔ ویرات کوہلی 6 رنز ‘ یووراج سنگھ 32 ‘ سچن ٹنڈولکر 76 ‘ ایشون 21 رنز بنا کر اینڈرسن کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ پہلے روز جب کھیل ختم ہوا تو بھارت نے پہلی اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز بنا ئے تھے۔ مہندرا سنگھ دھونی 22 رنزاور ظہےر خان بغےر کوئی رن بنائے ناٹ آﺅٹ تھے۔ جیمز اینڈرسن نے 3 مونٹی پےنی سار نے 2 اور گریم سوان نے ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ دونوں ٹےموں کے درمےان سےرےز 1-1سے برابر ہے ۔