• news

بحریہ ٹاﺅن کا عالمی سنوکر چیمپیئن محمد آصف کو مستقل ملازمت‘ گاڑی دینے کا اعلان


اسلام آباد (آن لائن) بحریہ ٹاﺅن انتظامیہ نے عالمی سنوکر چیمپیئن محمد آصف کو مستقل ملازمت دینے اور ملک ریاض نے تحفے میں گاڑی دینے کا اعلان کر دیا۔ بحریہ ٹاﺅن کے سربراہ ملک ریاض نے سنوکر کے عالمی چیمپیئن محمد آصف کو تحفے میں گاڑی دینے کا اعلان کیا ہے اور انتظامیہ نے انہیں بحریہ ٹاﺅن میں مستقل ملازمت دینے کا اعلان کیا ہے۔ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے محمد آصف کو چندہ جمع کر کے چیمپیئن شپ کیلئے بھیجا گیا تھا اور وہ عالمی چیمپیئن بن کر بدھ کو وطن واپس پہنچے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن