32 ویں ایشیئن ایوارڈ کی تیاریاں شروع ہو گئیں
لاہور (کلچرل رپورٹر) ایشیائن کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کی سپریم کونسل اور ایگزیکٹو کمیٹی کا ایک اجلاس گزشتہ روز مرکزی سرپرست اعلیٰ ایسوسی ایشن میاں راشد فرزند علی چیف ایگزیکٹو کی ایرانی سرکس کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ 32 وی ایشیئن ایوارڈ 2012ءکی تقریب 23 جنوری 2013ءکو منعقد کی جائے گی اجلاس میں ایشیئن ایوارڈز 2012ءکی کیٹیگریز میں اضافہ کیا گیا ہے ان شعبوں میں فلم ٹی وی، سٹیج ریڈیو کے فنکار تخلیق کار، تعلیم، سائنس دان، کالم نگار، اینکرز، الیکٹرانک میڈیاز سے وابستہ افراد شخصیات، نیوز کلچرل رپورٹر، نیوز چینلز، ماڈلز، کھیل اور کھلاڑی، آﺅٹ ڈور ایڈورٹائزر، بلڈرز، انجینئرز، ٹاﺅن پلانرز، ڈریس ڈیزائنرز، بیوٹیشن، ہوٹل مینجمنٹ، اتحاد بین المسلمین کیلئے کام کرنے والی شخصیات، جنرل انشورنس شامل ہیں ایشیئن کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل و چیئرمین ایوارڈز کمیٹی سید سہیل بخاری نے بتایا ہے کہ تقریب میں معروف اداکار، ماڈلز اور گلوکار پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے۔