”مولانا اسماعیل کا قتل“ وفاق المدارس نے احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیا
کراچی (خصوصی رپورٹ) جامعہ احسن العلوم کے استاد الحدیث مولانا اسماعیل کے قتل پر طلبا اور اساتذہ میں انتقال پھیل گیا۔ امت کے مطابق وفاق المدارس نے احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیا۔ مدار کے طلبا اور اساتذہ کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف لائحہ عمل طے کرنے کے لئے جلد ہنگامی کنونشن کرایا جائے گا۔ حکومت نے نوٹس نہ لیا تو 30 لاکھ طلبا اسلام آباد میں دھرنا دیں گے۔ علما نے عزم کیا کہ دینی مدارس کے تحفظ کے لئے ہرممکن اقدام کریں گے۔