زیبائش کے لئے مہندی کا استعمال 6 ہزار برس سے جاری ہے
کراچی (خصوصی رپورٹ) زیبائش کے لئے مہندی کا استعمال 6 ہزار برس سے جاری ہے۔ امت کے مطابق فراعین مصر اپنے بازوﺅں اور پیشانی پر مہندی سے نقش بنواتے تھے۔ خواتین ہاتھ پیروں پر ڈیزائن بناتیں یہ نقش ونگار بھی عروسی ڈیزائن کے نام سے رائج ہیں۔ ہیئر کلر کے طور پر مہندی سب سے پہلے رومیوں نے استعمال کی۔ ہندو خواتین مہندی لگانا دھرم سمجھتی ہیں۔ اسلام میں خواتین کا ہاتھوں اور مردوں کا داڑھی میں لگانا احسن ہے۔