• news

گلگت بلتستان اسمبلی میں وزیراعلیٰ کیخلاف ہنگامہ، ایوان مچھلی منڈی بنا رہا

 گلگت(آئی این پی) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی جانب سے منسوب 20کروڑ روپے کی کرپشن معاف کرنے کے حوالے سے بیان پر بدھ کے روز ایوان میں شدید ہنگامہ کھڑا ہوگیا‘ اپوزیشن نے وزیراعلیٰ اور صوبائی وزراءکو آڑے ہاتھوں لے لیا، اپوزیشن اور حکومت کے حامی ارکان میں سخت جملوں کا تبادلہ، ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا ،شیخ نثار اور نواز ناجی کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی جبکہ وزیراعلیٰ نے اپنے سے منسوب بیان پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سپیکر قانون ساز اسمبلی وزیر بیگ سے کہا کہ وہ متعلقہ اخبار کے خلاف نوٹس جاری کرے۔

ای پیپر-دی نیشن