فلپائن: سمندری طوفان سے ہلاکتیں 283 ہو گئیں، فوجی اڈے میں پانی داخل
منیلا (بی بی سی) فلپائن کے جنوبی حصے میں آنے والے شدید سمندری طوفان کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 283 ہو گئی۔ امدادی عملہ بیشتر متاثرہ علاقوں تک پہنچ چکا ہے تاہم چند دور دراز علاقوں تک پہنچنے میں موسمی خرابی کی وجہ سے انہیں دقت کا سامنا ہے۔ طوفان اور آندھی کی وجہ سے 87ہزار سے زائد افراد کو محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا۔ سمندری طوفان نے علاقے میں بجلی اور مواصلات کے نظام کو بھی نقصان پہنچایا ہے جو کہ امدادی کارروائیوں کو متاثر کر رہا ہے۔ فوجی اڈے میں پانی داخل ہو گیا۔