ایران نے امریکی ڈرون سے اہم ڈیٹا حاصل کر لیا
تہران (دی نیشن رپورٹ) ایران نے قبضہ میں لئے گئے امریکی ڈرون سے اہم معلومات یا ڈیٹا حاصل کر لیا ہے۔ ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی ڈرون ایران کی ایٹمی تنصیبات اور آئل ٹرمینلز کی جاسوسی پر مامور تھا۔ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ ان کا ملک خلیج فارس میں امریکی ڈرون طیارے کی ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کے معاملے پر امریکہ کے خلاف عالمی عدالتوں میں قانونی چارہ جوئی کرے گا۔