چھوٹے کاروبار کے فروغ کیلئے سمیڈا نے این جی اوز کو منظم کر لیا
لاہور (کامرس رپورٹر) ملک کے کم ترقی یافتہ شہروں میں چھوٹے اور محدود کاروبار کے فروغ کیلئے سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) نے این جی اوز کو منظم کرلیاہے اور اس سلسلے میں 87 غیر سرکاری فلاحی تنظیموں پر مشتمل ایک نیٹ ورک تشکیل دیا گیا ہے جس کا نام ”پاکستان لائیولی ہڈ اینڈ انٹر پرائز ڈویلپمنٹ نیٹ ورک“رکھا گیا ہے۔مذکورہ نیٹ ورک کے انتخابات اگلے روز سمیڈا کے جنرل مینیجر بزنس اینڈ سیکٹر ڈویلپمنٹ ڈویژن ڈاکٹر ناصر خان غوری کی سرکردگی میں ہوئے جبکہ اس مقصد کیلئے تشکیل دیئے گئے الیکشن کمشن میں متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے نمائیدے شامل تھے۔