• news

مرکنٹائل ایکسچینج میں 6 ارب 82 کروڑ سے زائد کا کاروبار ‘ سونا ‘ چاندی ‘ گندم سستے

لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ روز 17717 لاٹ کے سودے 6 ارب 82 کروڑ 96 لاکھ 47 ہزار 4 سو 71 روپے میں ہوئے۔ مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں اضافہ جبکہ خام تیل، چاندی، سونا، پام آئل، گندم کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور چاول کی قیمت مستحکم رہی۔ مارکیٹ کے اختتام پر ایک بیرل خام تیل کی قیمت 88.60 ڈالر، ایک اونس چاندی کی قیمت 33.040 ڈالر، ایک اونس سونے کی قیمت 1702.3 ڈالر، 10 گرم سونے کی قیمت 53255 روپے، ایک تولہ سونے کی قیمت 63680 روپے، 100 کلو چاول اری کا 3235 روپے، ایک من پام آئل کی قیمت 4228 روپے، ایک کلو چینی کی قیمت 45.90 روپے، گندم 100 کلو کی قیمت 3010 روپے پر بند ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن