• news

سرگودھا انڈسٹریل پارک کیلئے 10 میگا واٹ کا بجلی گھر قائم کرنیکا فیصلہ

 لاہور (کامرس رپورٹر) سرگودھا انڈسٹریل پارک میں قائم صنعتوں کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے دس میگاواٹ کا بجلی گھر قائم کیا جائے گا۔یہ بات نیشنل انڈسٹریل پارکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محسن سید نے گذشتہ روز بتائی۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی اور ملکی انرجی کمپنیوں نے بجلی گھر لگانے کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ گذشتہ روز سٹیک ہولڈرز کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرگودھا انڈسٹریل پارک کے قیام کے لیے پاکستان انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کارپوریشن نے زمین اور سرمایہ فراہم کیا ہے جبکہ اس منصوبہ کے انفراسٹرکچر کی تعمیر پر پانچ سو ملین روپے لاگت آئے گی۔انہوں نے کہا کہ مجوزہ انڈسٹریل پارک سرگودھا بائی پاس سے ساڑھے تین اور سٹی سنٹر سے چودہ کلومیٹر کے فاصلہ پر ہے جوکہ صوبہ کے شہری علاقوں کے قریب ترین انڈسٹریل پارک ہے۔ پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بننے والے اس منصوبہ سے علاقائی سطح پر روزگار کے ہزاروں نئے مواقع پیدا اور ملک کی مجموعی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن