• news

کالا باغ ڈیم: ہائیکورٹ نے عوام اور تاجر برادری کی ترجمانی کی، عرفان شیخ

لاہور (کامر س رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر عرفان اقبال شیخ نے کالا باغ ڈیم کے بنانے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو عوام کی ترجمانی اور تاجر برادری کے لیے نیک فعال قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ڈیم کی تعمیر پر سیاست چمکانے والے ملک کے لیے خیر خواہ نہیں یہ بات اُنھوں نے چیئرمین شالیمار لنک روڈ حاجی منظور حسین کی جانب سے بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اُنھوںنے سیاستدانوں سے مطالبہ کیا کہ قومی مفادات کو سیاست میں الجھانے کی بجائے ملک وقوم کی بہتری میں فیصلے کریں اور اپنے تحفظات دور کرنے کے لیے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلاکرملک کے مفاد میںقومی یکجہتی اور یگانگت کا اظہار کریں اور اس اہم منصوبے میں اپناقومی فریضہ ادا کریں۔

ای پیپر-دی نیشن