• news

گیس قیمتوں میں اضافے کی سمری صنعت کش پالیسی کا تسلسل ہے: شیخ عبدالوحید

لاہور (کامرس رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی ) نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کو صنعت کش پالیسی کا تسلسل قرار دیتے ہو ئے کہا ہے کہ گیس کی عدم دستیابی کے با وجود قیمتوں میں اضافہ قوم کے ساتھ ظلم ہے اور وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سمری کو مسترد کر دیں ۔ ان خیالات کا اظہار ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین شیخ عبدالوحید صندل،نا ئب صدر اظہر مجید شیخ نے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سستی توا نائی کے بنا معیشت کا مستحکم ہونا خواب ہی ہو سکتا ہے حکو مت تیل وگیس کی قیمتوں میں بے جا اضافہ کی پالیسی تبدیل کر ے تا کہ ڈوبتی ہو ئی معیشت کو سہارا مل سکے۔

ای پیپر-دی نیشن